احتساب عدالت ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی

سابق وزیراعظم کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے

احتساب عدالت کے نٸے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیش نہ ہوئے ،جج نے استفسار کیا کہ ملزمان کہا ہے؟ وکلا ملزمان نے کہا کہ شریک ملزمان کی جانب سے استشی کی درخواستیں دائر کی گٸی ہیں، جج احتساب عدالت نے کہا کہ جو ملزمان نہیں آئے انکے وارنٹ جاری کر دیتے ہیں آئندہ سماعت پر دائر درخواستوں پر وکلاء دلائل دیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی گئی، احتساب عدالت نے سماعت دس جنوری تک ملتوی کر دی

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کیا تھا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے ،واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی تھی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا

Shares: