وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی جماعت کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا ہائبرڈ نظام سے متعلق بیانیہ پارٹی مؤقف کے خلاف ہے۔

ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، مگر ان سے میرے کبھی مثالی تعلقات نہیں رہے اور نہ اب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف اگر پارٹی فیصلوں سے اختلاف رکھتے ہیں تو انہیں پالیسی کے اعلان کے وقت بات کرنی چاہیے۔ خواجہ آصف کبھی ہائبرڈ نظام کا ذکر کرتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ وہ پارٹی ضابطوں کی پاسداری کریں گے، جو غیر واضح مؤقف کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں بلکہ ریاست کی ملکیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلے اجتماعی ہوتے ہیں، اگر کوئی سینئر رہنما پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کا احتساب ہونا چاہیے۔حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اندرونی اور اتحادی اختلافات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، اس لیے اس وقت تمام رہنماؤں کو ذاتی عناد چھوڑ کر اتحاد اور نظم کا مظاہرہ کرنا چاہیے.

2025 میں 8,500 کاروباری صارفین سائبر حملوں کا شکار ہوئے

بلوچستان اور آزاد کشمیر ،دانش اسکولز کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے منظور

پنجاب میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

کراچی میں ٹرک کی زد میں آکر 3 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر

Shares: