عباسی شہید اسپتال ٹراما سینٹر کے سامنے موجود لاوارث مریض کو ایدھی ہوم منتقل کیا گیا ۔
رمضان کے مہینہ میں سرکاری اسپتال کا انسانیت سوز عمل نے سب کو ہلا دیا۔گزشتہ 4 روز سے عباسی شہید اسپتال ٹراما سینٹر کے سامنے ایک شخص ایڑیاں رگڑ رہا تھا۔ٹراما سینٹر کے سامنے پڑا شخص مکمل مفلوج حالت میں تھا.متاثرہ شخص نا چل سکتا ہے نا سہی سے بول سکتا تھا.علاقه میں موجود افراد اسکو اپنے ہاتھ سے کھلا پلا رہے تھے.جبکہ اسپتال انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔ اسپتال کے باہر موجود متعدد فلاحی اداروں کی ایمبولینسز بھی خاموش تماشائی بنی رہیں۔متاثرہ شخص کے جسم میں کیڑے پڑنا شروع ہو گئے۔واضع رہے کہ لاوارث مریض کو کراچی میں موجود سرکاری اسپتال داخل ہی نہیں کرتے .مریض کا کوئی وارث نہیں تو سرکاری اسپتال آنکھیں پھیر لیتے ہیں سرکاری اسپتال میں مفت علاج کی باتیں صرف باتیں ہیں

ہمیشہ کی طرح فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کرنے والے عبدالستار ایدھی کے ادارے نے لاوارث مریض کی جان بچائی .لاوارث مریض کو ایدھی ہوم میں طبی امداد دی گئی .مریض کی ٹانگ پر پلاسٹر کیا گیا مریض کی حالت بہتر ہے .سرکاری اسپتالوں کو مریضوں کے لئے جو کام کرنے چاہیئے وہ کام فلاحی ادارہ ایدھی فاؤنڈیشن کر رہا ہے.

Shares: