کراچی عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب،اسپتال بند

اسپتال کے 750 ڈاکٹر اور عملہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہے
0
112
karachi

کراچی کے تیسرے بڑے اسپتال عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا جس کے باعث اسپتال بند ہوگیا۔

باغی ٹی وی : اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی سمیت اسپتال کا پورا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے، اسپتال کی لیبارٹری میں اس وقت ایک بھی آدمی موجود نہیں ہے،عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس کو بھی عام انتخابات کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

اسپتال کے 750 ڈاکٹر اور عملہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملہ موجود نہیں، اس لیے اسپتال کو بند کرنے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں،ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتال میں کوئی موجود نہیں، صرف چند جھاڑو دینے والے اور کم درجےکا عملہ اسپتال میں ہے-

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عباسی شہید اسپتال بند ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کیا اور معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت کی، گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ تیسرے بڑے اسپتال کے بند ہونے کی اطلاعات تشویش ناک ہیں، میئر کراچی نے گورنرسندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے آپ کو مطلع کرتا ہوں۔

Leave a reply