ایبٹ آباد (حمداللہ خان سے ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج مری روڈ ایبٹ آباد پر قائم یوٹیلیٹی سپر سٹور پر رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا. رمضان کی آمد آمد ہے اور لوگ پہلے ہی مھنگائی پر کافی پریشان تھے جس کی خاطر فرزند ایبٹ آباد سپیکر مشتاق غنی نے پورے ایبٹ آباد و ہزارہ ریجن میں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو سستی اور معیاری کھانے پینے و دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنانے کے احکامات دئیے.
یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے خوردنی کا معیار اور قیمتیں چیک کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ رمضان المبارک میں کسی چیز کی کوئی کمی نہی ہوگی. حکومت نے 19 اشیاء جن میں گھی, دالیں, آٹا, چینی و غیرہ شامل ہیں, پر سبسڈی دی ہے تاکہ عوام کو بازار سے کم ریٹ پر سامان میسر ہو.
انھوں نے کہا کہ انھوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی دکاندار یوٹیلیٹی سٹورز سے چیزیں خریدگا اور وہ اسکی دکان سے برآمد ہونگی تو اس دکاندار کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی. اسی طرح وہ عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنی ضرورت کے مطابق چیزیں اٹھائیں اور دوسروں کا حق نہ ماریں تاکہ اس ماہ مبارک میں سب کو کھانے پینے کی چیزیں سستے داموں میسر ہوں.