ایبٹ آبا د میں میگا پراجیکٹ گڑھی حبیب اللہ تا بوئی روڈ کا باضابطہ افتتاح

0
31

ایبٹ آباد:حلقہ پی کے 36 کیلئے میگا پراجیکٹ گڑھی حبیب اللہ تا بوئی روڈ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 36 نذیر احمد عباسی نے اہم منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا منصوبے پر 23 کروڑ سے زاہد رقم خرچ ہوگی افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے اکتیس بابر سلیم سواتی ، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے تیس احمد حسین شاہ کی شرکت ,پروگرام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاسی عمائدین ، ایبٹ آباد و مانسہرہ سے تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان کی بھرپور شرکت ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے پی کے چھتیس نذیر احمد عباسی نے کہاکہ مجھے نہایت خوشی ہے کہ آج ایک اہم منصوبے کا افتتاح کر رہا ہوں 20 سال گڑھی بوئی روڈ کی تعمیراور تکمیل سے عوام الناس گڑھی سے بوئی ، بوئی سے نمبل اور نمبل سے کوہالہ بہترین سفری سہولیات استعمال کر سکیں گے

چار یونین کونسل کی عوام کے ساتھ ساتھ پورے سرکل اور حلقے کو فائدہ ہوگا ، اس اہم رابطہ سڑک کی تعمیر سے ٹور ازم پر بھی نہایت مثبت اثرات مرتب ہونگے ، سیاح با آسانی اس شاہراہ کو استعمال کر تے ہوئے کوہالہ سے ناران کاغان اور پھر کشمیر تک جا سکتے ہیں ، عوام الناس کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا ، بڑی ضرورت تھی ،اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے باقی دو ساتھی ممبران اسمبلی احمد حسین شاہ اور بابر سلیم سواتی نے بھی بھرپور تعاون کیا اور کردار ادا کیا انکا بھی شکر گزار ہوں ۔

ایم پی اے نذیر احمد عباسی کا کہنا تھا کہ جس طرح احمد شاہ نے کہا کہ گرلز کالج گڑھی حبیب اللہ بنے گا ، یہ لوکیشن اچھی ہے ، وہاں سے سرکل بکوٹ کی بھی تین سے چار یوسیز کو فائدہ ہو گا ، روڈ تعمیر ہو جانے سے با آسانی طلباء کا پہنچنا آسان ہو جائیگا ، اسی طرح بوئی میں بھی کالج ضرور بنے گا اس کے لیے بھی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔ ایم پی اے نذیر احمد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بہت ساری جگہوں پر سکولوں کی تعمیر ، چھوٹی رابطہ سڑکوں کے مطالبات بھی ہیں ، عوامی مطالبات کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ، میری عادت ہے کہ میں کبھی بھی پہلے قبل ازوقت کسی منصوبے کا اعلان نہیں کر تا ، میں عملی کام کرنے کا حامی ہوں ، مجھے عوامی محرومیوں کا احساس ہے ، عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیں گے ، ایم پی اے نذیر عباسی کا مزید کہنا تھا

کہ میں اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی شکریہ ادا کر تا ہوں کہ پسماندگی علاقوں میں تعمیرو ترقی کا عمل شروع کرنے کے لیے ہمیشہ ہی رہنمائی کی گئی ، موجود معاشی زبوحالی کے باوجود بھی اہم منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی گئی اس موقع ایم پی اے احمد حسین شاہ اورایم پی اے بابر سلیم سواتی نے بھی خطاب کرتے ایم پی اے نزیر عباسی کا شکریہ ادا کیا اور روڈ کے حوالے سے ہر قسم کی مدد فرائم کرنے کا اعلان کیا۔

Leave a reply