ایبٹ آباد(اسپیشل رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک آفس میں آمدہ رمضان کے حوالے سے اہم میٹنگ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی سربرائی میں ایس ایس پی ٹریفک آفس میں آمدہ رمضان کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ڈی ایس پیز اور جملہ سیکٹر انچارج نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا کہنا تھا کہ جملہ آفیسر اور اہلکار روزہ اپنے اپنے پوئنٹس پر ہی افطار کریں گئیں۔ اس کے علاوہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں ہیوی گاڑیوں کو صبح 7 بجے سے 9 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے افطار تک روکا جائے۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں جتنے بھی یوٹیلٹی سٹور اور سستے بازار لگے ہیں ان پر ڈی ایس پیز کی نگرانی میں ایک ایک ایکسٹرا اہلکار لگایا جائے تاکہ روڈ کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔اس کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ افطاری کے فورا بعد شہر کے مختلف ایراز میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ناکہ بندیاں لگائیں جائیں

تاکہ ون ویلنگ پر کنٹرول ہو سکے۔اسکے علاوہ مین کے کے ایچ منڈیاں روڈ پر جاری کام رات کے اوقات میں کیا جائے دن کو انکو کسی صورت کام نہ کرنے دیا جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈن میں شفٹ سسٹم کو 27ویں روزے سے عید کے تیسرے روز تک ختم کر دیا جائے گا تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔

Shares: