ایبٹ آباد تھانہ حویلیاں کے حدود میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے چائینز کیمپ میں کھڑی مشینری میں آگ بھڑک اُٹھی
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مشینری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

ریسکیو 1122 اہلکاروں کی بہترین حکمت عملی اور طویل جددوجہد سے وہاں کھڑی کروڑوں روپے کی مشینری کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثہ کی تھانہ حویلیاں کے ایس ایچ او بھی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس نے کروڑوں روپے کے مشینری کو بچالیا۔ریسکیو 1122 3 فائر وئیکلز اور دس ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

Shares: