ایبٹ آباد میں گزشتہ روز کمیونٹی ہال کا شاندار افتتاح

کنج کیہال ایبٹ آباد میں گزشتہ روزعبدالحمید قریشی (مرحوم) کے نام پر قائم کئے گئے کمیونٹی ہال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی. مہمان خصوصی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین, عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی. سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا یے ہم نے الحمدو للہ اپنے تمام وعدے پورے کردیے. نہ صرف انفرادی کاموں پر توجہ دی بلکہ اجتماعی مفاد عامہ کے کاموں کے لئے بھی اپنا دن رات ایک کیا. صحت, تعلیم, بنیادی انفراسٹرکچر, سڑکیں, پل جیسے بے شمار کام کئے. ایبٹ آباد کی عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں دینے اور ایوب میڈیکل کمپلیکس پر رش کم کرنے کی خاطر ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کو کیٹگری اے کا درجہ دلوایا۔

انشاء اللہ اب یہاں ایک نئی عمارت وجود میں آئیگی جس میں نہ صرف جدید مشینری کی تنصیب کی جایگی بلکہ طب کے شعبے سے تعلق رکھنح والے ہر مرض کے سپیشلسٹ, سرجن, لیبارٹری و الٹرا ساونڈ کے ماہرین کی بھرتی بھی کی جایگی. ہم 14 ارب کی جو سکیمیں ایبٹ آباد کے لئے لا رہے ہیں ان سے ایبٹ آباد کا نقشہ ہی بدل جاے گا. انھوں نے کہا کہ سیاسی جنبہ کی مشاورت سے کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں، ماضی میں ن لیگ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے لاکھوں سے اوپر نہیں جا سکے۔

ایبٹ آباد میں شاہراہ کی توسیع کا 14ارب کا میگا منصوبہ سے گلگت تک کے لوگ مستفید ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کنج کمیونٹی ہال کے 24لاکھ تزیین آرائش منصوبہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون ،سابق ناظم کہیال یونس عباسی نے بھی خطاب کیا ،جب کہ اس موقع پر کہیال کے عمائدین سردار سرفراز ، شیخ رضوان ،ملک سجاد ،حاجی اعجاز ،سردار ریاض عرف کاکا بھائی،سعید قریشی ،راشد جاوید ،ماسٹر زوالفقار،ملک گلنواز اور دیگر بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا واسا کی شکایات مل رہی ہیں۔

ان کو تنبیہ کرتے ہیں کارکردگی کو بہتر کریں شہر کی چار یونین کونسلز میں کسی بھی جگہ سے شکایت ملی تو بورڈ کے خلاف ایکشن لے کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے،اگر واسا صفائی نہیں کرسکتا تو بہتر ہو اس کو ختم کرکے ٹی ایم اے کے پاس واپس چلے جائیں،انہوں نے گلی محلوں میں پانی کے ضیاع پر بھی واسا کو ایکشن لینے کی ہدایت کی تاکہ کسی کا حق ضائع نہ ہو اگر کوئی مرتکب پایا جائے تو اس کا کنکشن معطل کرکے پانی کی ٹینکی ضبط کی جائے ،اسپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا مین بازار میں بجلی کا نظام بہتر کر رہے ہیں اور بازار کو بیرون ملک جیسا ماڈل بنائیں گے۔

،ماضی کے مقابلے میں تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نئی عمارت کے لئے ایک ارب جاری ہو چکے ہیں،ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہوں گی،انہوں نے کیہال کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ووٹ دیکر اپنا حق ادا کیا کوئی گلی محلہ میں ترقیاتی کام ہو تو آگاہ کریں آج بتائیں کل کام ہو جائے گا آج کام کروانے کا وقت ہے الیکشن کے موقع پر کسی کا گلہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

اس موقع پر ایم این اے علی خان جدون کا کہنا تھا یونین کونسل کہیال اربن کے بجلی کے منصوبہ کے لئے ڈیڑھ کروڑ منظور کئے ہیں جس سے تمام بوسیدہ تاروں کو تبدیل کیا جائے گا،انہوں نے کیہال کے لئے سوئی گیس کی لائن بھی آپ گریڈیشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جلد سروے کی یقین دہانی کرائی ہے ،مین شاہراہ کی توسیع کے حوالہ سے بتایا کہ 14ارب منظور ہوچکے ہیں جس میں چھ ارب صوبہ فراہم کرے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبہ کی تکمیل میں حوصلہ کی ضرورت ہے لوگ تنقید شروع کر دیتے ہیں۔

Comments are closed.