ایبٹ آبادسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے فرزند،سابق ضلعی ناظم کرنل(ر) سردار شبیر کے بڑے بھائی سابق ناظم یونین کونسل نگری بالا سردار نسیم حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دن نو بجے کالج گراؤنڈ جبکہ بعد ازاں ان کے آبائی گاؤں نگری بالا میں دو بجے ادا کی جائے گی مرحوم سردار نسیم اپنے بیمار والد سابق ڈپٹی سپیکر سردار یعقوب کے پاس ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں تھے
کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے مرحوم انتہائی شریف النفس، بااخلاق اور اچھے کردار کے مالک تھے اور 2005سے لیکر 2009تک یونین کونسل نگری بالا کے ناظم رہے اور اس دوران انہوں نے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف اپنی یونین کونسل بلکہ پورے علاقہ گلیات میں انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے جاتے تھے