افغانستان دہشتگردی کا خدشہ ظاہر ہو گیا ہے۔ افغان دہشتگرد گروپ ایبٹ اباد میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں،ایبٹ آباد پولیس نے محکمہ تعلیم کو اگاہ کردیا
ہے۔ محکمہ تعلیم ایبٹ آباد نے بھی تمام سکولوں کو اعلامیہ بھیج دیا ہے۔
محکمہ تعلیمات کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد پولیس نے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، دہشتگردانہ حملوں سے بچنے کے لیے تمام سکول ضروری اقدامات کریں،
کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی پر فوری پولیس کنٹرول روم کو خبر کیا جائے، اسکول چوکیدار سکول کے باہر اسلحے کے ساتھ الرٹ کھڑے رہنے کی ہدایات دی گئی ہے۔تمام اسکول انتظامیہ سکول میں انے والوں کا ریکارڈ اپنے پاس رکھیں، تمام اسکول انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمرہ لگائیں اور ریکارڈ کو رکھیں۔
ایبٹ آباد پولیس نے سکولز کیلیےضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں، محکمہ تعلیمات
