ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا ہے کہ صوبائی و مرکزی حکومت کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری ہیں ، جن میں سے متعدد پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور بیشتر جلد مکمل ہونگے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں ویڈیو کانفرنس اور صوبائی حکومت کے تعاون اکیڈمک بلاک کی تعمیربھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویڈیوکانفرنس روم اور اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا، قبل ازیں سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی و اکیڈمک ایڈوائزر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ اور سابق ڈائریکٹر ٹریننگ ایبٹ آباد یونیو،رسٹی اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ نے ان دونوں منصوبہ جات کا افتتاح کیا اس موقع پر یونیورسٹی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے دونوں حضرات کی یونیورسٹی میں تعلیمی وتدریسی و انتظامی حوالوں سے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربہ اور رہنمائی کی بدولت یونیورسٹی نے اپنی ترقی کی منازل انتہائی تیز رفتاری سے طے کی ہیں ، آج سے تین سال قبل جب میں یہاں آیا تھا تو یہ ادارہ تعلیمی ، انتظامی و مالی طورپر غیر مستحکم تھا، پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ سمیت دیگر محنت ملازمین کی بدولت آج یہ ادارہ انتظامی وتعلیمی و مالی طور پر انتہائی مستحکم ہے پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا کہ یونیورسٹی کا شمار اب پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ،آج ادارہ نظم وضبط اور تعلیمی میدان میں اپنی مثال آپ ہے واضح رہے کہ اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے بعد یونیورسٹی میں کلاس رومز اور دفاتر کی کمی تقریباً پوری ہو گئی ہے جبکہ ویڈیو کانفرنس روم کی بدولت یونیورسٹی گلوبلی دنیا کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے ، سات ملین کی لاگت سے مکمل ہونیوالے اس ویڈیو کانفرنس روم سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء وطالبات بھی مستفید ہونگے ،اور آن لائن لیکچر کی سہولت بھی میسر ہوگئی ۔