لاہور: رمضان المبارک میں پنجاب کے 20 لاکھ غریب خاندانوں کیا دیں گے ،عبدالعلیم خان نے خوشخبری سنادی،اطلاعات کےمطابق سینئر صوبائی وزیر برائے خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر صورت براہ راست ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کی زیرصدارت رمضان پیکج کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رمضان بازار نہ لگانے کی سفارش کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کوہرحال میں براہ راست ریلیف دیناچاہتے ہیں، شہریوں کو نقد رقم ریلیف دینےکی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کیش ریلیف کی منظوری کے بعد پنجاب کے 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رمضان پیکج کی حتمی منظوری کل دیں گے۔