عبدالعلیم خان نےکسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونےکی تردید کردی

0
56

لاہور: تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی۔عبدالعلیم خان نے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں۔

کنگ چارلس نےایک دفعہ مذاقاً کہاکہ شاید وہ میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

انہوں نے کہا کہ ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے اس لیے سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بلا تفریق خدمت اور رفاہی کاموں کے لیے فاؤنڈیشن کی سرپرستی کر رہا ہوں، سیاست میں فعال ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

کنگ چارلس نےایک دفعہ مذاقاً کہاکہ شاید وہ میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

واضح رہے اس سے پہلے یہ خبریں آرہی تھیں کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا زور توڑنے کے لیے بااثر سیاسی شخصیات متحرک ہوگئی ہیں اور پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔نئی جماعت کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم و چراغ نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

پنجاب میں پی ٹی آئی کا زور توڑنے کے لیے بااثر سیاسی شخصیات متحرک ہوگئی ہیں اور پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نئی جماعت کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم وچراغ نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس،وزیراعلیٰ کےاعتماد کے ووٹ پرمنصوبہ بندی کرلی

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور سابق ارکان بھی عام انتخابات سے قبل شمولیت اختیار کریں گے، پی ٹی آئی کے باغی ارکان جہانگیر ترین، عبدالعلیم خاں اور چوہدری سرور گروپ کے لوگوں کو نئی پارٹی میں کلیدی عہدے دیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرے گی، نئی جماعت عام انتخابات میں اپنے علیحدہ انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی، آئندہ عام انتخابات میں نئی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لے گی۔

پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

ذرائع نے بتایا کہ نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مظبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سنٹرل اور جنوبی پنجابنئی جماعت کو ٹارگٹ دیا جائے گا کہ وہ پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 سیٹیں حاصل کرے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی کم از کم 15 سے 20 نشستیں جیتیں، نئی جماعت کی جیت کی صورت میں پنجاب میں اگلا وزیراعلی پنجاب اسی جماعت سے ہونے کا قوی امکانات ہیں۔

Leave a reply