پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا اور اس کی بقا بھی کلمے سے جڑے رہنے سے ہے ، عبداللہ گل
لاہور:عشق رسول اور جہاد میری گھٹی میں ہے ، میں یہاں آیا نہیں لایا گیا ہوں ، تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے سربراہ سابق جہادی جرنیل جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل کا تحریک لبیک کے مینارپاکستان میں بہت بڑے جلسے سے خطاب،مولانا خادم حسین رضوی کی خدمات کی تعریف بھی کی
عبدللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد محمد رسول اللہ کے نظام کے قیام کے علاوہ کچھ نہیں ، عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان کے مسائل اسلامی نظام کے قیام سے ہی ممکن ہے،علامہ اقبال کے فرمودات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماوں نے بھی یہی نظریہ دیا تھا
عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان مادی طور اتنا مضبوط نہیں بس یہی کلمہ ہی ہے کہ جس کی بنا پر پاکستان ایک عالمی ایٹمی پاور سے ٹکر لے کر ٹکڑے ٹکڑے کردیئے اور اس میں جنرل حمید گل کا بھی کردار ہے ، عبداللہ گل نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کسی ملک کی بقا نہیں بلکہ جہاد جیسے کردار سے ہوتی ہے
عبداللہ گل نے بتایا کہ کشمیر طاقت اورشمشیر سے آزاد ہوگا ،پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کے لیے سازشیں ہورہی ہیں ، پاکستان کو اسلام سے محروم رکھ کر وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں
روس ٹوٹ گیا ، امریکہ ٹوٹ رہا ہے، یہ سب کچھ اسلام اور جہاد کی برکت سے ہوا ، مسلمانوں اور پاکستان کا مستقبل بھی جہاد اور اسلام سے وابستہ ہے، انہوں نے کہ بھارت نےکہا ہےکہ کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ ہے ،پاکستان ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کشمیر پاکستان کا ہے یا نہیں
پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں اس کی وجہ یہ ہےکہ ہم اللہ سے کیے ہوئے وعدے بھول گئے ہیں، امریکہ سے نہیں ڈرنا چاہیے ، عبداللہ گل نے کہا کہ مظلوم پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ اے اللہ ہمارا کوئی مددگار بھیج ، پاکستان کو کشمیریوں کی مدد کےلیے آگے بڑھنا چاہیے