ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد، شاہ محمود نے کیا استقبال

باغی ٹی وی : افغانستان کی اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چٸیرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ کے دفتر پہنچے ہیں

وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا.ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا بطور چیئرمین مفاہمتی کونسل ، پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے. چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگائیں گے .اس وفد میں افغان قومی مفاہمت کونسل کے مرکزی عہدیداران شامل ہیں

چیرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے .اس ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل،بین الافغان مذاکرات اور باہمی دلچسپی دیگر موضوعات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا جائے گا
ڈاکٹر عبد اللہ عبداللہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجیک اسٹڈیز سے بھی خطاب کریں گے

اپنے تین روزہ دورہ ء پاکستان کے دوران ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ وزیر اعظم عمران، صدر عارف علوی، چیٸرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپکیر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے. توقع ہے کہ اس اعلیٰ سطحی دورے سے افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی

Shares: