راولپنڈی:عبداللہ گل بھی ریڈارپرآگئے:سعد رضوی کےلیےخطرناک کھیل کھیلنے کی وجہ سے مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل بھی سعد رضوی سے بہت متاثرنکلے اوروہ کام کردیا کہ خود مصیبت میں پھنس گئے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے اس وقت سخت ایکشن لیا جب پولیس کواس بات کی تصدیق ہوگئی کہ تحریک نوجوان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل سعد رضوی کے پرتشدد نظریے کوپروان چڑھانے کےلیے عملی طورکوشاں نظرآئے

یہ بھی معلوم ہوا کہ عبداللہ گل کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہےکہ عبداللہ گل سعد رضوی کوریاست اورریاستی اداروں کے خلاف اکسانے اور پھراس ضمن میں تمام ترحمایت کا یقین دلانے میں شامل نظرائے
پولیس کا کہنا ہےکہ ان کے پاس قوی ثبوت ہیں کہ عبداللہ گل سعد رضوی کوملک بھرمیں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے لیے اکسانے میں پیش پیش تھے ، پولیس نے ان کے خلاف انہیں دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جنہیں دفعات کا ٹی ایل پی کوکالعدم قراردیئےجانے والے حکم نامے میں ذکر ہے








