عبداللہ گل کووالدین کی محبت ستانے لگی ، عید کے دن قبرستان جا کران کی بخشش کے لیے دعائیں‌

0
58

راوالپنڈی : عبداللہ گل والدین کو عید ملنے قبرستان پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق عید ین کے موقع پرجس طرح بچے اپنے والدین ،بہن بھائیوں ، رشتہ داروں اپنے گاوں ، قصبوں میں جاتے ہیں اوراس موقع کا سال بھرانتظارکرتے ہیں‌، یہ ایک انسانی فطرت کا حسین ترین اور قدرتی منظرہوتا ہے جوصدیوں سے چلا آرہا ہے، ایسے موقع پرجن کے والدین اس دنیا میں نہ ہوں وہ بھی بہت یاد آتے ہیں، جیسا کہ عبداللہ گل کو والدین کی یاد قبرستان لے آئی ،

باغی ٹی وی کےمطابق سابق سربراہ آئی ایس آئی اور دنیا بھرمیں پاک فوج کی شان کا مقام رکھنے والے مرحوم جنرل حمید گل کے صاحبزادے نے عید کے بابرکت موقع پر اپنے والدین کی یاد میں کچھ ایسا ہی کردیا جو اوپربیان ہوچکا ہے ،

 

 

عبداللہ گل آج عید کے مبارک دن اپنے والدین مرحومین کی قبرپرجاکران کی بخشش کے لیے دعا کرنے چاتے ہیں تو وہاں کا منظر بیان کرتے ہیں‌، اپنے ٹویٹ پیغام میں یہ منظرکچھ اس طرح بیان کیا ،

میں امی ابو کو عید ملنے گیا پر انہوں نے نہ مجھے جواب دیا اور نہ ہی عیدی ۔ اتنی بھی کیا ناراضگی : عبداللہ گل والدین کو عید ملنے قبرستان پہنچ گئے

Leave a reply