کشمیر میں مسلمان اور اسلام خطرے میں ہیں، علماء بتائیں ان حالات میں شریعت کا کیا حکم ہے ، عبداللہ گل

لاہور : مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی ، مسلمان اور اسلام دونوں اس وقت خطرے میں ہیں، جب مسلمان اور اسلام دونوں پر مشکل وقت ہوتو ان حالات میں علمائے دین کی طرف رجوع کریں‌اور پوچھیں کہ شریعت کیا کہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار عبداللہ گل نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل نے کہا کہ دنیا میں اس وقت نسل کشی ہورہی ہے ، برما ہو یا بوسنیا مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی ، دشمن نے مشرقی تیمور کو جد ا کرالیا ، سوڈان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کردیا گیا ، دنیا معاشی جانور بن چکی ہے.

عبداللہ گل نے کہا کہ دنیا کو بھارت میں اپنے معاشی فوائد نظر آتے ہیں، انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوف کی پالیسی تباہ کردے گی ، عبداللہ گل نے کہا کہ کیا بھارت بلوچستان میں سازشوں سے باز آجائے گا، کیا بھارت اکھنڈ بھارت کے نعرے سے دستبردار ہوجائے گا،

نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پہلے ہی بھارت نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کردیا اب وہ کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ رہا ہے ، عبداللہ گل نے کہا کشمیرکو ہتھیانے کا یہ واقعہ سقوط ڈھاکہ ہی ہے ، ہمیں ابھی کھل کر سامنے آنا چاہیے

Comments are closed.