پاکستان کی معروف ابیر رضوی نے ماڈلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔
باغی ٹی وی : ابیر رضوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ماڈلنگ انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا ابیر رضوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ ماڈلنگ انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CV2wNMhBtCr/
ماڈل نے بتایا کہ یہ سفر رولر کوسٹر کی طرح تھا اور میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے سفر میں ساتھ دیا اور مجھے سپورٹ کیا فیشن انڈسٹری میں میرا سفر حیرت انگیز رہا اور اب میں اپنا یہ وقت اپنے مستقبل کے کاموں پر لگانا چاہتی ہوں۔
راہول گاندھی کا شاہ رخ اور گوری کو خط، آریان کی گرفتاری پر احساس ندامت کا اظہار
ابیر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خوشیوں کا انتخاب کریں ابیر رضوی کی پوسٹ پر معروف ماڈل نادیہ حسین، اداکارہ صدف کنول اور منال خان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ابیر رضوی پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل میں سے ایک ہیں، وہ ایک برانڈ میں سپر ماڈل 2012 کی فاتح بھی رہ چکی ہیں ابیر رضوی پاکستانی اور ملٹی نیشنل برانڈز کے لیے بہت سے فیشن شوز اور فوٹو شوٹ کرچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔