ابھی صبر،میں خود حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دوں گا، بلاول

0
46

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے پارٹی کارکنان نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے پارٹی کارکنان کے وفد نے لاڑکانہ میں ملاقات کی ہے، نوڈیرو ہاوَس میں ہونے والی ملاقات کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھڑو اور پی ایس 11 کے پی پی پی امیدوار جمیل احمد سومرو بھی موجود تھے،

بلاول زرداری نے اس موقع پر کارکنان کے مسائل بھی سنے اور انہیں حکومت کے خلاف تحریک کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 126 دن کا دھرنا دینے والے سن لیں اب ہم بھی تیار ہیں، دھرنا دینا پڑا تو دیں گے لیکن حکومت کو ختم کر کے ہی دم لیں گے،

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کے لئے قربانیاں دے رہی ہے، پی پی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر کے کارکنان کو اشتعال دلایا جاتا ہے لیکن کارکنان صبر کریں میں خود حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دوں گا.

میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،بلاول زرداری

Leave a reply