باصلاحیت نوجوان اداکارہ زینب شبیر کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی وڈ کی ایک فلم کے گیت جھکما گرے پر ڈانس کررہی ہیں. زینب شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں . ان کو شادی کی آفرزز بھی آتی رہتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میرا ابھی شادی کرنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے میری ابھی توجہ کام پر ہے. اور جو مجھ سے شادی کرنا چاہتےہیں وہ پانچ سال تک صبر کریں. انہوں نے کہاکہ مجھے اگر ایک دن کا دو لاکھ روپیہ ملے اور وہ کوئی فلم یا ڈرامے کے سکرپٹ کے لئے ہو تو فورا ہاں کر دوں گی . یہ بھی نہیں دیکھوں گی کہ فلم یا ڈرامہ کی کہانی کیا ہے اور میرا کردار کیا ہے.
انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ”میں اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہوں جو شوبز میں آئی مجھ سے پہلے کبھی کسی لڑکی نے ہمارے خاندان میں شوبز میں آنے کےلئے نہیں سوچا تھا”. انہوں نے کہا کہ والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا اگر وہ میرا ساتھ نہ دیتیں تو شاید میں شوبز میں نہ آ پاتی. انہوں نے کہا کہ مجھے سینئرز نے بہت سپورٹ کیا ہے جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں.