ابھینندن کی حوالگی سے قبل وزیراعظم کیا مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے؟ ایاز صادق

0
70
ٹرانسجینڈر بل،ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کی درخواست

ابھینندن کی حوالگی سے قبل وزیراعظم کیا مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے؟ ایاز صادق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ ابھینندن سے متعلق بھارتی میڈیا پر میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ابھینندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی ،وزیر اعظم نے کیوں اپوزیشن کا سامنا نہیں کیا وہ جانتے ہیں،ابھینندن کے دینے کی کوئی جلدی نہیں تھی تھوڑا انتظار کر لیتے،وزیراعظم نےوزیر خارجہ کےتوسط سے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری بھارت کےحوالے کرنا ہے،میٹنگ میں تاخیر کی کیا وجہ تھی کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی،ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا،اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا،

گزشتہ روز ایاز صادق نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک اہم میٹنگ میں کہا تھا کہ اگر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو نہ چھوڑا گیا تو بھارت رات 9 بجے پاکستان پر حملہ کر دے گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ایسی بات کی توقع نہیں کرتا۔ ایاز صادق نے جو موقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ سیاسی مقاصد کیلئے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر رہے ہیں جس پر حیرانی ہے۔

ایاز صادق کے بیان پر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل گیا ہے، ایاز صادق کے بیان کو لے کر بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ یہ ہے ان کی اصلیت اور ان کے گھناونے چہرے۔ کرپشن کے ٹکوں کے لئیے کچھ بھی بول دیں گے۔ جھوٹی باتیں بول کر ملک کی سلامتی کا مذاق اڑائیں گے۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں جو گھٹیا حرکت کی اس سے پورے پاکستان کو پتہ چل جانا چاہئیے کہ ن لیگ اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کے لئیے سیکورٹی رسک بن چکی۔اور غداری کیا ہوتی؟کچھ لوگ کہتے ہیں آج کل غداری کے سرٹیفیکیٹ بٹ رہے ہیں۔کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئے-یہ غداری ہے

ایک‌ صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ایاز صادق کے بیان پر خوشی کے شادیانے بجانے کا حقدار ہے۔قبل ازیں بھارتی میڈیا کو یہ خوشی ایاز صادق کے گرو نواز شریف مہیا کرتے تھے۔اب نواز شریف کے چیلے ایاز صادق نے انہیں یہ خوشی فراہم کر دی ہے۔عوام اگلے چیلے کا انتظار کریں وہ بھی جلد میدان میں اتار دیا جائے گا۔

بھارت کی تیاری عروج پر، پاکستان اتنا پرسکون کیوں؟ بھارت اب ابھینندن کو بھیجے تو چائے میں پلاؤں گا، مبشر لقمان

Leave a reply