ابھیشیک بچن کو ایک خاتون نے تھپڑ کیوں مارا ؟‌

خاتون نے کہا اداکاری چھوڑ دو
0
40
abhishake bachan

بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے اتار چڑھائو دیکھے ہیں ، مجھے یاد ہے کہ 2002 میں میری فلم شرارت ریلیز ہوئی میں نے اپنے مداحوں کے ساتھ دیکھی ، میں نے دیکھا کہ جب فلم ختم ہوئی تو ایک خاتون میری طرف آئی اور مجھے لگا کہ شاید وہ مجھ سے ملنے آرہی ہیں لیکن انہوں نے میرے منہ پر ایک زور دار تھپڑ مارا ، اور کہا کہ اداکاری ترک کر دو، تمہیں اداکاری نہیں آتی تم اداکاری نہ کرو،

میں اس کے اس عمل سے حیران رہ گیا، پھر کئی سال کے بعد 2012 میں اسی تھیٹر میں‌گیا میری فلم بول بچن ریلیز ہوئی تھی ، میں وہ فلم دیکھ کر باہر نکل رہا تھا تو پتہ چلا کہ 10 ہزار لوگ باہر کھڑے ہیں جو مجھے اور میری فلم کو دیکھنا چاہ رہے ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میں نے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر اپنے والدکو اس لمحے کی تصویر بھیجی” تو وقت بدلتے رہتے ہیں وقت کا بدلتے وقت کا چکر دیکھ کر حیران ہوتا ہوں اور خوش بھی.یاد رہے کہ ابھیشیک بچن 2000 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا.

 

یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

Leave a reply