معروف اینکر کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی جیسا کہ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے اس سلسلے میں اس کی پرموشن زوروں سے جاری ہے . گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اس فلم کے لئے عابدہ پروین کا گایا ہوا گیت تیرے بناء ریلیز کیا گیا. اس موقع پر کامران شاہد کے ہمراہ میکال ذوالفقار ، سہیل احمد اور ندیم مانڈوی والا بھی تھے. اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے. طالب علموں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور عابدہ پروین کے گانے کو سراہا. تقریب کا آغاز ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر دکھا کر کیا گیا اس کے بعد عابدہ پروین کا گانا چلایا گیا. گانے کو نوجوان نسل نے تالیوں کی گونج میں سنا. اس موقع پر کامران شاہد نے طالب علموں
کا شکریہ بھی ادا کیا. یاد رہے کہ ہوئے تم اجنبی میں سعدیہ خان اور میکال ذوالفقار مرکزی کردار کررہے ہیں جبکہ سہیل احمد ، شمعون عباسی ، اور محمود اسلم و دیگر سپورٹنگ کرداروں میں نظر آرہے ہیں. کہانی 1971 کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جس میں ایک لو اسٹوری کس طرح سے پروان چڑھتی ہے اور اسکا انجام کیا ہوتا ہے.تاہم شائقین فلم دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آرہے ہیں.