ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر لاک ڈاون کے باعث ایبٹ آباد کے تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے ،

لاک ڈاون کے باعث ہوٹل اور ریسٹ ہاوسز بھی بند رہیں گے ٹرانسپورٹ ، دوکانیں ، ٹک شاپس بند ہونے کی وجہ سے مشکل پیش آ سکتی ہے ۔

سیاحوں سے گزارش ہے گلیات ، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی ، شملہ ، ہرنو، سجیکوٹ اور دیگر سیاحتی علاقوں کا رخ نہ کریں ۔

ایبٹ آباد کے تمام داخلی راستوں ، دونوں انٹرچینجز سمیت 14 مقامات پر پولیس چیک پوائینٹس قائم کی گئی ہیں جہاں بھاری تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔۔

Shares: