گلوکار ابرالحق کی یو ٹیوب پر بڑی کامیابی

0
53

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین اور میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار ابرارالحق کو یوٹیوب کا سلور پلے بٹن مل گیا۔

باغی ٹی وی : معروف گلوکار اور سیاسی رہنما ابرارالحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں یو ٹیوب کی طرف دے دیا گیا سلور پلے بٹن اٹھا رکھا ہے تصویر شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دیے جانے سے آگاہ کیا کہ انہیں یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن سے نوازا گیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEHsct1AS1g/
پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللہ، آج میں نے یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن وصول کیا ہے۔

ابرار الحق نے نے یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ یہ چینل انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یوٹیوب اپنے معروف مواد تیار کرنے والے افراد کو مختلف قسم کے پلے بٹن کے اعزاز سے نوازتا ہے یوٹیوب پلے بٹنز، یوٹیوب کرئیٹر ریوارڈ کا ایک حصہ ہوتے ہیں جو اس بات کا اعتراف بھی ہیں کہ مذکورہ بٹن حاصل کرنے والا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے۔یوٹیوب کی جانب سے اس پلے بٹن کے مجموعی طور پر 4 کٹیگری سلور، گولڈن، ڈائمنڈ اور کسٹم پلے بٹن شامل ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور گولڈن پلے بٹن اس وقت دیا جاتا ہے جب یوٹیوب پر چینل کے سبسکرائبرز کی حد 10 لاکھ سے تجاوز کرجائے۔

Leave a reply