پاکستانی معروف گلوکار ابرار الحق کے بعد گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے –
باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے گلوکار کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آنے کی تصدیق ان کے مینجر نے کی –
گلوکار کے مینیجر کا کہنا ہے کہ رحیم شاہ نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رحیم شاہ کو کورونا کی خاصی علامات ہیں، ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے انتظار کا کہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے طبیعت بہتر ہوجائے، ورنہ ہسپتال منتقل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے گلوکار ابرارالحق نے بھی طبیعت ناساز ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کےبعد انہوں نے خود کو قرنطینیہ کر لیا تھا-