کرن جوہر کی فلم ” جُگ جُگ جِیو‘ ‘ کا جیسے ہی بائیس مئی کو ٹریلر ریلیز ہوا تو پتہ چلا کہ انہوں نے جو” پنجابن“ گانا بنایا ہے وہ تو پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے گانے کی کاپی ہے اور انکی اجازت کے بغیر ایسا کیا گیا ہے۔ جیسے ہی اس گانے کا ٹریلر ریلیز ہوا تو فوک گلوکار ابرارالحق نے بھی سنا توانہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کرن جو ہر کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنا گانا فروخت نہیں کیا میرے پاس اس گانے کے جملہ حقوق موجود ہیں اور عدالت کا رخ کیا جا تا سکتا ہے ،کرن جوہر جیسے پرڈیوسر کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا یہ میرا چھٹا گانا ہے جو کاپی کیا گیا ہے میں ہزگز اسکی اجازت نہیں دوں گا.
۔ابرارالحق کے اس ٹویٹ کے بعد کرن جوہر پر خاصی تنقید کی گئی ۔یوں دو تین دن لمبی بحث چلتی رہی ۔اس کے بعد کرن جوہر کی طرف سے دو چار دن کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اور وہ سٹوری فلم کا پوسٹر تھا اس پوسٹر میں ابرار الحق کو گانے کا کریڈٹ دیا گیا۔