گلوکار ابرار الحق کا کرن جوہر کے ساتھ قانونی جنگ کرنے کا اعلان

گلوکار و سیاستدان ابرار الحق ان دنوں بھارتی فلم میکر کرن جوہر سے شدید نالاں ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر کے ساتھ قانونی جنگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرن جوہر نے اپنی نئی فلم’’ جگ جگ جیو‘‘ میں گلوکار کار ابرار الحق کا گانا نچ پنجابن ان کی اجازت کے بغیر چرا کر شامل کر لیا۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو ابرارالحق ہو ئے لال پیلے انہوں نے کرن جوہر کو ٹیگ کرکے ٹویٹ کرکے ان سے کہا کہ آپ جیسے ڈائریکٹر کو اس طرح کی حرکت کرتے ہوئے خیال آنا چاہیے ابرار کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ابرار کے مداحوں نے کرن جوہر کو خوب سنائیں، چند دن کے بعد کرن جو ہر نے

انسٹا گرام پر پوسٹ لگائی اس میں جو فلم کا پوسٹر شئیر کیا اس میں گانے کے کریڈٹ ابرارالحق کو دئیے لیکن ابرارالحق اس کو ناکافی سمجھتے ہیں اور انہوں نےاب کہا ہے کہ میرے اردگرد کے لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں کرن جوہر کے خلاف عدالت کیوں نہیں جا رہا تو میں بتا دوں کہ میں ایسا اب کرنے جا رہا ہوں اور بہت جلد کرن جوہر سے عدالت میں ملاقات ہو گی۔ ابرار الحق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کرکے اپنے مداحوں کو بتایا اور کرن جوہر تک پیغام پہنچایا کہ آپ میرا گانا مجھ سے اجازت لئے بغیر چوری کیسے کر سکتے ہیں۔انہوں نے باقاعدہ یہ بھی کہا کہ یوٹیوب پر کریڈٹ دینا ناکافی ہیں۔

Comments are closed.