ابرار الحق نے اپنے کنسرٹ کی کمائی سیلاب زدگان کے نام کردی

0
35

اداکار و گلوکار اور ہلال احمر کے چئیرمین ابرار الحق بھی سیلاب زدگان کی مدد کےلئے کافی متحرک ہیں. گزشتہ روز ایک معروف صحافی نے ایک ٹویٹ کیا اور طنز کے نشتر چلائے ابرار الحق پر کے وہ ہلال احمر کے چئیرمین ہیں اور ابھی تک وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میدان میں نہیں آئے. اطلاعات ہیں کہ ابرار الحق نے سیلاب زدگان کے لئے ایک کنسرٹ کیا ہے اور اس سے اکٹھی ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے نام کر دی ہے.
ابرار الحق کا کہنا ہےکہ یہ کنسرٹ روٹین میں میری مصروفیات کے شیڈیول میں‌ تھا لیکن جب میں نے دیکھا کہ میرے بہن بھائی پریشانی اور آفت کی زد میں آگئے ہیں تو میں نے اس کنسرٹ سے حاصل ہونے والی ساری کمائی ان کو دینے کا فیصلہ کر لیا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی خوشی

کا موقع نہیں ہے کہ ہم گانے گاتے پھریں لیکن یہ شو صرف اسلئے کیا گیا ہے تاکہ جو پیسے اکٹھے ہوں ان سے بے سروسامان بیٹھے لوگوں کی مدد ہو سکے. ابرار الحق کی طرح بہت سارے لوگ جو ہو سکے کررہے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طریقے سے سیلاب زدگان کے لئے مدد کا بندوبست کیا جا سکے. یاد رہے کہ ابرار الحق تحریک انصاف کا بھی حصہ ہیں اور انہی کے پلیٹ فارم سے انہوں نے الیکشن بھی لڑا. ابرار الحق اس وقت ہلال احمر کے چیرمین کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں.

Leave a reply