پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے پچھلے دنوں لاہور پریس کلب میں مختصر سی پریس کانفرنس کی اور اس میں انہوں نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں سماجی کام جو کررہا ہوں کئی سالوں سے اسکو جاری رکھوں گا، میں سیاست کے زریعے بھی تو لوگوں کی خوشحالی پر کام کرنا چاہتا تھا. انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجوہات بیان کرنے سے گریز کیا یہ کہہ کر کہ جب پارٹی چھوڑ دی تو کیا

کہنا. اس پریس کانفرنس کے اگلے ہی روز ابرار الحق لندن چلے گئے اور وہاں جا کر انہوں نے اپنے پنجابی گانوں پر پرفارم کیا ، شو کے دوران پی ٹی آئی کے سپورٹرز وہاں پہنچ گئے اور گلوکار پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی کہ اس غصے میں کہ ابرار نے پارٹی چھوڑ دی ، شو کی انتظامیہ نے پولیس کو بلوایا لیا اور حملہ آوروں کو گرفتار کروایا لیکن ابرار الحق اس حملے میں محفوظ رہے. یاد رہے کہ ابرار الحق کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا جا رہا ہے جب سے انہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے.

Shares: