ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی ہے ، اس موقع پر وہ کافی رنجیدہ دکھائی دئیے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں. انہوں نے کہا کہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی ہے جو سیاسی اور فوجی گھرانہ تھا.خواہش ہوتی تھی کہ بڑے ہو کر فوج میں جائیں گے اور شہادت کا رتبہ حاصل کریں گے. فوج اور شہداء کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی رہی ہے.پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہمیشہ سے تھا.سیاست میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بڑے لیول پر سوشل ورک کروں گا جس کا فائدہ عوام کو ہوگا،سیاست میں سوشل ورک کرنے کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ

رہا .مزید وقت کیوں ضائع کرو جو عوام کی خدمت کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکے .نومئی کے واقعہ کی ہر ایک نے مذمت کی ہے. میرے ساتھ بیٹھے یہ میرے ساتھ بھی گواہ ہیں کہ میں نے اس وقت بھی تقریر کی جس میں نو مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی . ہمیں ہمارا دین بہت کچھ سکھاتا ہے .میں پوری دنیا میں سہارا کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے جاتا ہوں پرسوں بھی لندن میں فنڈ ریزنگ کا ایونٹ ہے،ہر ماہ 82 ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے.سوشل ورک میرے لئے اتنا اہم ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے. میں سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں.

Comments are closed.