دنیا کورونا کے اثرات سے نکلنے لگی ، ابوظہبی میں سوئمنگ، دبئی میں شیشہ بحال

0
36

دنیا کورونا کے اثرات سے نکلنے لگی ، ابوظہبی میں سوئمنگ، دبئی میں شیشہ بحال

باغی ٹی وی: کے اثرات سے دنیا باہر نکلنے لگی ،ا بوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے ہوٹلوں کو 18 شرائط کے ساتھ سوئمنگ پول بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت نے جو شرائط مقرر کی ہیں ان کا تعلق احتیاطی تدابیر سے ہے۔ سوئمنگ پول بحال کرنے سے قبل معائنہ کرانا ہوگا۔ تمام ملازمین اور سوئمنگ گائیڈز کا کورونا ٹیسٹ کرنا ہوگا۔ ہر پندرہ دن میں کورونا ٹیسٹ ضروری ہوگا۔

خلیجی ممالک میں دنیا کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں ، دوسری جانب دبئی کی بلدیہ نے 18 جولائی سنیچر سے شیشے اور تمباکو کے لیے مخصوص مقامات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔بلدیہ نے شیشہ اور تمباکو کی بحالی کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کو لازمی کیا ہے

Leave a reply