امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ داعش کے باقی ماندہ دہشتگردوں کا پیچھا کرتا رہے گا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا نمبرون دہشت گرد ابوبکر بغدادی امریکی فوج کے آپریشن میں مارا گیا، آپریشن میں کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا، آپریشن میں بغدادی کے ساتھی بھی مارے گئے، بغدادی نے خودکش دھماکہ کرکے اپنے بچوں کو بھی اڑایا، آپریشن میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا، شام میں ابوبکربغدادی ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا،
مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ داعش کےباقی کارندوں کابھی یہی انجام ہوگا، مشن کی تکمیل میں روس ،ترکی اور شام کاشکریہ اداکرتاہوں، امریکہ داعش کے باقی ماندہ دہشتگردوں کا پیچھا کرتا رہے گا، واضح رہے کہ آج ہی امریکی وزرات دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے، نیوز ویک جریدے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج نے ایک ہفتہ قبل صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد شام میں داعش کے گڑھ پر بمباری کی، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ بڑ ا کیا ہونے والا ہے،








