بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے خلاف نیب نے اٹھایا نیا قدم

0
48

بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے خلاف نیب نے اٹھایا نیا قدم

باغی ٹی وی :نیب نے بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

نیب نے اپنی درخواست میں عبدالغنی مجید کا 5145مربع گز کا پلاٹ منجمند کرنے کی استدعا کی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے مؤقف اپنایا کہ مذکورہ جائیداد نیب کو مطلوب یونس قدوائی کے ذریعے بے نامی اکاونٹس سے خرید کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کی اجازت دی جائے.

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوچکے ہیں۔تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاؤنٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں

Leave a reply