تعلیم کی آڑ میں طالبات سے زیادتی: حوا کی بیٹیاں اپنوں کے ہاتھوں رسوا ہونے لگیں

0
43

میر ہزار خان: تعلیم کی آڑ میں طالبات سے زیادتی ، حوا کی بیٹیاں اپنوں کے ہاتھوں رسوا ہونے لگیں ،اطلاعات کے مطابق میر ہزار خان کے نواحی علاقے ہیڈبکائنی میں نرسنگ اکیڈمی کی آڑ میں طالبات سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نرسنگ اکیڈمی میں میٹرک پاس طلبا کو لیڈی ڈاکٹر بنانے کا جھانسہ دے کر لایا جاتا تھا۔گزشتہ روز پیرا میڈیکل کالج میں نرسنگ کورس پڑھنے والی طالبہ نمبرہ اشرف نے اپنے والد محمد اشرف کے ہمراہ پولیس کو بیان دیا کہ اسے کالج پرنسپل اکرام اللہ نے اپنے آفس بلوایا اور کہا کہ آپ کا نرسنگ کا داخلہ نہیں جا سکتا۔

غیر حاضری پر چالیس ہزار کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ پرنسپل اور دیگر افراد کورٹ کے ذریعے جرمانہ معافی کے لئے عدالت لے گئے جہاں سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوانے کے بعد پرنسپل مکان میں لے گیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنا لی۔

پرنسپل کی جانب سے مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دوں گا۔بعد ازاں پرنسپل اکرام اپنے پارٹنر بابر کے ساتھ مل کر آئے اور آئے روز میرے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave a reply