رحیم یارخان( )واٹرسپلائی پائپ ٹوٹنے پردرجنوں افرادنے ایکسیئن انہاراورعملہ پرحملہ کردیا‘ تشدداورسرکاری گاڑی کی توڑپھوڑکردی‘ وکیل نے مشتعل ہوکرانہار حکام وعملہ کوساتھیوں کی مددسے تشددکانشانہ بنایا‘ وکلاء نے وکیل کی بدمعاشی پرسرپرستی کرتے ہوئے آج ہڑتال کی کال دے دی‘ ایپکاکاانہارملازمین کے ہمراہ احتجاجی دھرنا‘ ایکسیئن انہاراورملازمین پرتشددکرنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے کارروائی کامطالبہ‘ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پراحتجاجی دھرناختم ہوا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزایکسیئن انہارچوہدری عبدالستارکوبذریعہ فون اطلاع ملی کہ نہرصادق برانچ ٹوٹ گئی ہے جس پروہ عملہ کے ہمراہ موقع پرپہنچے تومعلوم ہواکہ واٹرسپلائی پائپ ٹوٹاہے جس پرانہوں نے پمپ آپریٹرکوکہہ کرپانی بندکروایااس دوران وکیل نے مشتعل ہوکرایکسیئن انہار اورعملہ پرساتھیوں کے ساتھ مل کرحملہ کردیااورسرکاری گاڑی توڑپھوڑکرتے ہوئے انہیں تشددکانشانہ بنایاجوجان چھڑواکرموقع سے نکلے جس پرایپکانے وکیل اوراس کے ساتھیوں کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی دھرنادیادھرناسے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی صدرایپکاچوہدری بوٹاعابدنے کہاکہ افسران وملازمین کی عزت نفس کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیں گے‘ ایکسیئن اورعملہ پرتشددکرنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے ورنہ تمام دفاترکی تالہ بندی‘ نہری پانی بندکرکے بھرپوراحتجاجی دھرناوہڑتال کریں گے‘ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار نے وکیل کی بدمعاشی پرمبینہ سرپرستی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کااعلان کردیاہے جس سے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں میں آنے والے سائیلین کوآئے روزکی ہڑتالوں کی وجہ سے پریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے جنہوں نے بارکے اقدام پرتشویش کااظہار کیا۔

 

Shares: