اسمگلرزنےمنشیات سےبھرےطیارےکوآگ لگا دی:محکمہ دفاع

0
188

میکسکو سٹی: اسمگلرز نے منشیات سے بھرے طیارے کو آگ لگا دی،محکمہ دفاع،اطلاعات کے مطابق میکسکو میں منشیات اسمگلروں نے فورسز کی جانب سے پیچھا کرنے پر ڈرگس سے بھرے اپنے پرائیویٹ طیارے کو آگ لگا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ یوکاتان پیننسولا میں پیش آیا جہاں اسمگلرز نے ہزاروں کلو ڈرگس سے بھرے پرائیویٹ طیارے کو ایمرجنسی لینڈ کرانے کے بعد اسے آگ لگا دی اور عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ہیروئن سے بھرا پرائیویٹ طیارہ غیر قانونی طور پر میکسکو میں داخل ہوا اور ملکی فضائی حدود میں انٹر ہوتے ہی فورسز کے طیاروں نے اس کا پیچھا کیا جس پر اسمگلرز نے طیارے کو ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈ کروایا۔

محکمہ دفاع کے مطابق طیارہ جنوبی امریکا سے میکسکو میں داخل ہوا تھا اور دو مزید طیارے لینڈنگ کے مقام پر روانہ کیے گئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چونکہ دوران پرواز فورسز نے طیارے کو ٹریس کیا تھا جس پر کیبن کریو نے جنگل کے علاقے میں بنے ہائی وے پر طیارے کو لینڈ کروایا اور پھر اسے آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا تو قریب سے سڑک کنارے کوکین سے بھرا ٹرک ملا جس میں منشیات کی مالیتے 4.9ملین امریکی ڈالرز بتائی جاتی ہے۔
میکسکو سٹی: میکسکو میں منشیات اسمگلروں نے فورسز کی جانب سے پیچھا کرنے پر ڈرگس سے بھرے اپنے پرائیویٹ طیارے کو آگ لگا دی۔

Leave a reply