Iراولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت،13سال قید اور04لاکھ30ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی،ملزم سلطان محمود نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی کو قتل جبکہ بھتیجی کو زخمی کردیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج مظفر نواز ملک ASJنے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم سلطان محمود کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی،ملزم کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ 03لاکھ روپے جرمانہ،اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید معہ01لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 03سال قید معہ30ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں،ملزم سلطان محمود نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی بشیر کو قتل جبکہ بھتیجی ناظمی شاہین کو زخمی کردیاتھا،قتل،اقدام قتل اورضرر کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد فیضان کی مدعیت میں اکتوبر 2019میں تھانہ کلرسیداں میں درج کیاگیاتھا،کلرسیداں پولیس نے سلطان محمود کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم قرارواقعی سزا ملنا انصاف کی جیت ہے۔

راولپنڈی:تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے،موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے،ایس پی صدرکامران حمیدکا کہناتھاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، نامزد ملزمان اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی.

Shares: