آئی کیپ نیشنل فنانس اولمپیاڈ 2022 کا فائنل ،دی پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس چیمپئن بن گئی

0
38
آئی کیپ نیشنل فنانس اولمپیاڈ 2022 کا فائنل ،دی پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس چیمپئن بن گئی

آئی کیپ نیشنل فنانس اولمپیاڈ2022 کا فائنل ،دی پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس چیمپئن بن گئی

دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں نیشنل فنانس اولمپیاڈ 2022کے نام سے فنانس کا سالانہ بڑامقابلہ منعقد ہوا۔ اِن مقابلوں کا اہتمام یونی لیور پاکستان لمٹیڈ کے تعاون سے کیا گیاجس کا مقصد ملک میں دستیاب فنانس کے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لاناتھا۔

نیشنل فنانس اولمپیاڈ 2022کے ایونٹ کا آغاز ٹیموں کی رجسٹریشن سے ہوا جس میں 40ٹیموں نے مقابلے کے لیے رجسٹر کرایا۔ اِن ٹیموں کی نمائندگی 120 چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور پاکستان کے مشہور و معروف نجی و سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد نے کی۔

ایونٹ تین راؤنڈز پر مشتمل تھا یعنی کوالیفائنگ راؤنڈ، جس میں معروف پیشہ ور فرموں نے بطور ٹیکنکل پارٹنر آئی کیپ کی معاونت کی۔ دوسرا راؤنڈ ہارورڈ سمولیشن اور طرز عمل کے جائزے (Behavioural Assessment) پر مشتمل تھا جس میں کراچی اسکول آف بزنس لیڈرشپ (کے ایس بی ایل) نے بطور لرننگ پارٹنرزانسٹی ٹیوٹ کی موعانت کی۔فائنل راؤنڈ میں ٹاپ کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں کے الیکٹرک، یونی لیورز، مڈِاس سیفٹی، شان فوڈز پرائیویٹ لمٹیڈ، لکی سیمنٹ لمٹیڈ اور دی پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس نے این ایف او ٹرافی جیتنے کے لیے مقابلہ کیا۔ گرینڈ فائنل بھی تین دلچسپ راؤنڈز یعنی بزر راؤنڈ، دی بورڈروم اور 100 سیکنڈز پر مشتمل تھا۔دی پروفیشنلز اکیڈمی ٓآف کامرس کو نیشنل فنانس اولمپیاڈ چیمپئن 2022 قرار دیا گیا جبکہ شان فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔

آئی کیپ کی پروفیشنل اکاؤنٹنٹس اِن بزنس (پی اے آئی بی) کمیٹی کے چیئرمین،سمیع اللہ صدیقی، ایف سی اے اور آئی کیپ کونسل کے دیگر ارکان نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور اْنھیں مقابلے کے تصور اور مقاصد سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سمیع اللہ صدیقی، ایف سی اے،نے کہا کہ نیشنل فنانس اولمپیاڈ ملک کے فلیگ شپ مقابلوں میں سے ایک ہے جو آئی کیپ نے یونی لیورپاکستان کے تعاون سے منعقد کیا تاکہ فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والا ٹیلنٹ اْجاگر کیا جا سکے اورفنانس کے پیشہ ور افراد کو اْن کی ترقی میں منفرد انداز سے شامل کیا جا سکے اور اس کے لیے ایک صحتمند مقابلے میں اُنھیں ایک دوسرے کے سامنے لائیں، اپنی حقیقی صلاحیتوں کو دریافت کرنے میں اْن کی حوصلہ افزائی کریں، اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور مناسب انداز میں اپنی قابلیت کی خوشی منائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ فنانس کا یہ مقابلہ آئی کیپ کے اہم ایونٹس میں سے ایک ایونٹ ہے کیوں کہ یہ پیشہ ور افراد کو اُن کے علم اور اسٹریٹجک سوچ کو آگے بڑھانے، ان کی حدود کو چیلنج کرنے اور زبردست پزیرائی کے ذریعے فنانس کا منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے آئی کیپ کے صدر، اشفاق یوسف تولہ نے کہا کہ فنانشل سروسز کا شعبہ ہر قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد اسے معیشت کے انتہائی اہم اور با اثر شعبوں میں سے ایک شعبہ بناتے ہیں۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس معیشت کی بنیاد ہیں اور اپنی مالی مہارت کو بروئے کا ر لاتے ہوئے قوم کو مختلف مالی اور اقتصادی معاملات میں درست سمت مہیا کرتے ہیں۔ آئی کیپ بھی اپنے مختلف کلیدی اقدامات کے ذریعے قوم کی تعمیر میں ایک لازمی کردار ادا کررہاہے اور نیشنل فنانس اولمپیاڈ جیسے مقابلے پاکستان میں فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

 

Leave a reply