لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

0
62
لاہور،سکول-سے-گھر-آنیوالی-خاتون-کے-سامنے-نوجوان-نے-کپڑے-اتار-دیئے،-ویڈیو-وائرل،مقدمہ-درج #Baaghi

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھروں سے نکلنے والی خواتین غیر محفوظ ہو گئی ہیں

گلشن راوی میں خاتون کوحراساں کئے جانے کا ایک اورواقع پیش آ یا ہے ، جس کا مقدمہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق بچوں کوسکول چھوڑکرواپس لوٹنے والی خاتون کو نامعلوم شخص نے حراساں کیا،گلشن راوی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، خاتون کوحراساں کئے جانے کی ویڈیو موصول ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گلی میں گھر کی طرف آ رہی ہے، ایک شخص گلی میں کھڑا ہے، خاتون جب اپنے گھر کے پاس پہنچتی ہے تو وہ شخص اپنی پینٹ اتار لیتا ہے اور بالکل ننگا ہو جاتا ہے،اسکے فوری بعد وہ موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتا ہے

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل سوارشخص سکول سے پیچھا کرتا گھرتک پہنچ گیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گلی میں داخل ہوئی تومنہ پرماسک پہننے شخص نے اپنے کپڑے اتار دیے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےملزم کی تلاش جاری ہے، سیف سٹیز کےکیمروں کی مددسےموٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کریں گے

قبل ازیں گجرپورہ کے علاقے سے 26 سالہ خاتون بچے سمیت اغوا ہو گئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویان کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ گجر پورہ کی رہائشی سحرش 7 ماہ کے بیٹے ارحم کے ہمراہ مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔ پولیس نے سحرش کے والد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق داماد عمران اکرم نے سحرش اور نواسے کو گھر چھوڑا،مگر آھے گھنٹے بعد دونو ں ماں بیٹا گھر سے غائب ہو گئے ۔ اس حوالے سے خاتون کے شوہر عمران اکرم نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیوی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا جبکہ کچھ دنو ں نے سحرش کی حرکات مشکوک تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ما ں بیٹے کو بازیاب کرالیا جائیگا۔

@MumtaazAwan

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

Leave a reply