ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

0
51

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں پیشرفت متاثرہ خواتین نے جیل میں ملزمان کی شناخت کر لی

شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی طلبی کا حکم جاری کر دیا ، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی ہے،عدالت نے ملزمان کو 30 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا

واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کو اس کی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا وہاڑی کی رہائشی 35 سالہ ارشاد بی بی اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری- ارشاد بی بی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ لاہور کے علاقے صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ کروایا رکشہ ڈرائیور 35سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کر ایل ڈی اے ایوینیو کے اندر لے گیا اور رات کی تاریکی میں خاتون کو اس کی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

لاہور جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے

متاثرہ خاتون نے پولیس کوبتایا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے نوکری کا جھانسہ دے کربلوایا تھا ملزمان نے دوسال کی بچی پر پستول تان کر میرے ساتھ زیادتی کی ملزم متاثرہ خاتون کو رکشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراﺅنڈ لے گیا جہاں اس کے ساتھی موجود تھے اور وہاں ایک ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا اور اس کے بعد خاتون کو ملزمان نے اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

Leave a reply