لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

0
107

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنسی جرائم میں کمی نہ آ سکی، آئے روز دن دہاڑے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ایک شخص احمد کے پاس گئی جو اسے ایک ہوٹل میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا احمد نامی شخص نے بعد میں اسے دھمکیاں دے کر ہوٹل سے بھی نکال دیا

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تا ہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

دوسری جانب گلبر گ میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےنوٹس لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔زیادتی کا شکار خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

ایک اور واقعہ میں 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،کوٹ لکھپت پولیس نے 15کال پر فوری کارروائی کی،ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم عمیر ارشد نے دوکان پر آئی بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت تنویر پہلوان اور انکی ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے،

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

Leave a reply