شوہر کے سامنے خاتون کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن

0
30
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

شوہر کے سامنے خاتون کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن

کوٹ ادو میں شوہر کے سامنے بیوی سے ناروا سلوک کا واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف دلائیں گے- متاثرہ خاتون کے ساتھ دلی ہمدردی ہے- متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ دیں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار کی جانب سے متاثرہ خاتون کو دھمکیاں دینے کی شکایت کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے-دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے-متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-

واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں خاتون کو برہنہ کرنے کے حوالہ سے کیس میں پولیس نے متاثرین پر دباؤ ڈالا، یہ انکشاف متاثرہ خاتون کی 22 اگست کو وزیراعظم عمران خان کو لکھی گئی درخواست سے ہوا جس میں کہا گیا کہ 15 اگست کو ڈی ایس پی کوٹ ادو کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا تھانہ محمود کوٹ گئے تو ملزمان کو ریلیف دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا لیکن جب بات نہ مانی تو 5 گھنٹوں تک تھانے میں بند کرکے تشدد کیا گیا اس کے علاوہ انکوائری میں بھی دھمکایا جاتا رہا کہ 3 ملزمان کو بے گناہ قرار دو .پولیس نے اعتراف کیا کہ متاثرہ خاتون کے 17 اور مخالف کے 23 افراد کو چند گھنٹوں کے لیے تھانوں میں بند کیا گیا دونوں فریقین میں متوقع جھگڑے کی مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی تھیں ، گرفتار ملزمان سے خاتون کے پھٹے ہوئے کپڑے برآمد کیے جو کہ ملزمان خاتون کو برہنہ کرکے کپڑے ساتھ لے گئے تھے

واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں شوہر کے سامنے حاملہ خاتون کو بے لباس کرنے کا یہ افسوسناک واقعہ 8 اگست کو اس وقت پیش آیا جب حاملہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لے کر گھر جارہی تھی کہ اس دوران انہیں 5 ملزمان نے راستے میں گھیر کر روکا اور تشدد کرتے ہوئے برہنہ کر دیا

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

Leave a reply