اچھا نہیں‌لگتا کوئی میری زندگی میں مداخلت کرے کنزا ہاشمی

مخلص لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے
kinza hashmi

ماڈل و اداکارہ کنزا ہاشمی جو ڈراموں میں‌لیڈ کردار کرتی ہیں انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ پیار محبت کے بغیر زندگی کے رنگ ادھورے لگتے ہیں ، پیار انسان کے لئے بہت ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ میرے دل میں جو بات ہوتی ہے وہی زبان پر ہوتی ہے ، میں نے ایسا کبھی نہیں کیا کہ سوچوں کچھ اور کہوں کچھ. میں نے دیکھا ہے کہ بہت سارے لوگ ایسا کرتے ہیں ان کے دل میں کچھ ہوتا ہے اور زبان پر کچھ. انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی انسان ہوں جو کسی کی بھی زندگی میں‌مداخلت نہیں کرتی مجھے ایسا کرنا اچھا ہی نہیں لگتا. میں یہ چاہتی ہوں کہ کوئی بھی میری زندگی میں بالکل بھی مداخلت نہ کرے.

انہوں نے کہا کہ ”آج مخلص لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے”، ہر انسان دوسرے کو کاٹ رہا ہے. کنزا ہاشمی نے کہا کہ میرے پاس جب بھی کوئی کردار آتا ہے تو میں سوچ سمجھ کر کرتی ہوں میں بہت جلدی کسی بھی ٔ پراجیکٹ کے لئے ہاں نہیں کرتی. انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بڑی سکرین پر کام کرنے کا موقع ملا تو یقینا کروں گی لیکن اگر کہانی اور کردار میرے مطلب کا ہوا تو.

رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

Comments are closed.