باغی ٹی وی ،ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) جدید علوم حاصل کر نا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے- امتیاز علی ابڑو
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول نے کہا ہے کہ آج کے دور میں تعلیم کی ضرورت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سجاول ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے کہا ہے کہ آج کے اس تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بڑی اہمیت کی حامل ہے جبکہ جدید علوم حاصل کر نا بھی آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے ان باتوں کا اظہار انہوں نے ضلع سجاول کی تحصیل جاتی میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے فراہم کردہ زمین کا دورہ کرنے پر کیا اس موقعہ پر لیفٹینینٹ کمانڈر بتیس (32) کریک ایس ایم عذیر شاہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے کیڈٹ کالج کیلئے مختص کردہ زمین کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ بھی لیا اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلع سجاول کی تحصیل جاتی میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کیلئے موزوں جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ اس عظیم تعلیمی منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کی تعمیر سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں تیزی آئے گی اور اس سے مستفید ہونے والے ضلع سجاول سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگ ہوں گے

سجاول : جدید علوم حاصل کر نا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے- امتیاز علی ابڑو
Shares: