اسلام آباد: ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی شرائط عائد کردیں.اس پالیسی کے مطابق بیرون ملک سفر کرنا ہے تو سب کچھ بتانا ہوگا۔ کہاں گئے؟ کیوں گئے؟ کس کے پاس گئے؟ ساتھ کیا لے کر گئے؟ امیگریشن حکام نے یکم جولائی سے مسافروں کی معلومات جمع کرنا شروع کر دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو کسٹمز ڈیکلریشن فارم میں اپنا نام، تاریخ پیدائش، پاسپورٹ نمبر، قومیت اور وزیٹنگ ملک کا نام لکھنا ہوگا۔ یہ بھی بتانا ہوگا کہ دورہ ذاتی، سرکاری، کاروباری یا سیاحت کیلئے تھا اور سپانسر کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

امیگریشن حکام کے مطابق مسافروں کو مختلف ممالک میں دورے کی معلومات اور اگر اپنے ساتھ جیولری، قیمتی پتھر اور زرمبادلہ لے جا رہے ہیں تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔یہ اقدام ڈالر سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام نے یکم جولائی سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

Shares: