اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ میں نے اداکاری کی اور اداکاری میں میرے سیئنرز نے میری بہت مدد کی. میری اس قدر حوصلہ افزائی کی گئی کہ ڈرامہ سیریل ہوائیں میرا کردار صرف اس لئے بڑھایا گیا کیونکہ میں نے بہت اچھی اداکاری کی تھی.یہ ڈرامہ میرے کیرئیر کا پہلا ڈرامہ تھا اس کے بعد مجھے بہت سای اداکاری کی آفرز بھی آئیں لیکن میں نے اپنی مرضی کے مطابق سکرپٹس کا انتخاب کیا. کومل رضوی نے مزید کہا کہ اداکاری میں مجھے شناخت ملی اچھی بات ہے خوش
بختی ہے لیکن گلوکاری میری پہلی چوائس ہمیشہ ہی رہی ہے. آج بھی گلوکاری میری پہلی ترجیح ہے. انہوں نے یہ بھی بتایا
کہ میں دبئی میںپیدا ہوئی اور دبئی کے علاوہ امریکہ اور نائجیریا میں کافی سال گزارے لہذا میری اردو کوئی بہت اچھی نہیں تھی لیکن اداکاری میں آنے کے بعد میری اردو بہت زیادہ اچھی ہو گئی اور آج میں بہت اچھی اردو بول لیتی ہوں. یاد رہے کہ کومل رضوی کے گانوں کی شہرت ہمسایہ ملک میں بھی گئی کافی برسوں کے بعد کومل ڈرامہ سیریل بددعا میںنظر آئیں اس میں انہوں نے ماڈل عبد اللہ کی بیوی کا کردار ادا کیا. کومل میڈیا سے دور رہتی ہیں اور کم کم بات کرتی ہیں. کومل کہتی ہیں کہ دونوں شعبوں میں نام کما لیا لیکن اب میری تما م تر توجہ گلوکاری کے کیرئیر پر ہے اداکاری کے پراجیکٹس کی آفر ہو گی تو یقینا جو کہانی اور کردار اچھا لگے گا میںکروں گی.








