اداکارہ عائزہ خان جن کا آجکل ڈرامہ سیریل میں آن ائیر ہے اس میںان کے ساتھ وہاج علی دکھائی دے رہے ہیں. عائزہ خان اس میں ایک بگڑی ہوئی ضدی لڑکی دکھائی گئی ہیں، عائزہ خان سے حالیہ انٹرویو میں جب سوال ہوا کہ کیا وہ دوسرے فنکاروں کی طرح کوئی بزنس شروع کرنے والی ہیں تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ نہیں ایسا بالکل نہیںہے بلکہ میری توجہ اپنی اداکاری پرہے. ہاں دوسروں کو بزنس کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے. اور ٹھیک ہے ان کی مرضی ہے وہ ایک ساتھ دو دو کام کر سکتےہیں یعنی بزنس اور اداکاری لیکن میںنہیں. میں صرف اداکاری کرتی ہوں اور یہی کرتی رہوں گی.
”میرا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے پرفیوم لانچ کرنے یا کلادنگ برینڈ متعارف کروانے کا”، ہاں یہ ضرور بتانا چاہوں گی کہ مجھے اچھے کپڑے پہننے کا بے حد شوق ہے ، میں اچھی ڈریسنگ کرتی ہوں تیار ہو کر رہتی ہیں، اور اداکاری کو بہتر بنانے کےلئے مسلسل کام کررہی ہوں میرے لئے یہی کافی ہے. یاد رہے کہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی نمبر ون ٹی وی آرٹسٹوں میں ہوتا ہے، وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں ، ان کے مداح ان کو بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک وہ بڑی سکرین پر نظر نہیں آئیں.